خوش آمدید
اسلام و علیکم
میرا نام سید وقار حسین ہے اور میرا تعلق کراچی، پاکستان سے ہے۔ مختصر ََ تعارف یہ ہی ہے کہ میں ایک نسلی مسلمان ہوں اور ایک اصل مسلمان بننے کے سفر میں ہوں۔ ایسا مسلمان جس سے اللہ راضی ہوجایئں۔ آمین۔
بس اسی جستجو کے دوران اندازہ ہوا کے جس قسم کا مسلمان اللہ ہمیں دیکھنا چاہتے ہیں اس کے لیے علم نافع حاصل کرنا ہوگا۔ کوئی سنہ 2020 میں سفر کا آغاز کیا اور پھر اللہ کا کرم ہوا کہ علم نافع خود سے چل کر الگ الگ راستوں سے خود میرے پاس آنے لگا۔ اسی علم نافع سے ایک اہم بات پتہ چلی کے اللہ کا ہی دوسرا تقاضہ ہم ایمان والوں سے یہ ہے کے جو ایمان ہم نے سیکھا اس کو دوسروں تک پہچانا ہے۔ تو یہ بن گئی وجہ اس بلاگ کو بنانے کی۔
ویسے تو میں آئی ٹی پراجیکٹ مینیجر ہوں مگر شوقیہ کافی عرصہ سے لکھ بھی رہا ہوں۔ اب تک دو کتابیں شائع کر چکا ہوں۔ اس بلاگ سے پہلے جتنا لکھا وہ اپنے تعارف کو بہتر بنانے کے لیے لکھا ہے جس سے تعاریفیں تو بہت ملی مگر نفس مطمئن نہیں ہوا۔ پھر ہوا یہ کے کافی عرصے سے لکھنا چھوڑدیا اور سارا کا سارا وقت علم نافعِ کی تلاش میں لگا دیا۔
کوشش کرونگا کے اس بلاگ کو اس طرح سے منظم کروں کے وہ مکمل بات یہ آئیڈیا کو صحیح سے پیش کر سکے۔ آپ سے بھی گذارش ہوگی کے آپ میری مدد فرمایئں اور میری اس کوشش کو ممکن بنایئں۔
جزاک اللہ۔
سید وقار حسین
Comments
Post a Comment