اسلام اور جدید معیشت و تجارت
کتاب کا نام: اسلام اور جدید معیشت و تجارت
مصنف: مفتی تقی عثمانی صاحب
ناشر: متھبہ معارف القران، کراچی
کل صفحات: 276
تبصرہ:
یہ کتاب اُن کتابوں میں سے ہے جو قارئین کو آرام سے بیٹھنے نہیں دیتی بلکہ سوچنے پر مجبور کردیتی ہے۔ مفتی صاحب نے اس کتاب میں جہاں اسلامی معاشیات کی گہرائی کو بیان کیا ہے وہاں یہ فرض بھی ادا کیا ہے کہ ہم جیسے لاعلم لوگ ان تمام اصولوں کو اپنی زندگی سے جوڑلیں تاکہ اصلاح ہوجائے۔ یہ مفتی صاحب کا ہی فن ہے کہ شریعت کو دنیا میں ایسا بتایا جائے کہ ہر انسان اسے سمجھ سکے اور اپنا سکے۔
اس کتاب میں سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ صرف کتاب نہیں ہے، بلکہ یہ کتاب آپ کو معاشی اصولوں کو سمجھنے کے لئے مدعو کرتی ہے۔ عثمانی صاحب گہرے معاشی تجزیوں کو سادہ الفاظ میں بیان کرتے ہیں اور ہمیں بتاتے ہیں کہ یہ اصول کیوں اہم ہیں۔ ان کا اسلوب ایسا ہے کہ آپ کو لگے کہ آپ کا پسندیدہ استاد آپ کے ساتھ بات کر رہا ہے اور بوریت جیسی بیماری دور دور تک نہیں ہوگی۔اس کتاب میں صرف تنقید یہ صرف باتیں ہی نہیں ہیں، بلکہ مفتی صاحب نے واضح بیان کیا ہے کہ کیسے اسلامی اصولوں پر چلتے ہوئے، ہم اچھی معاشیت کو حاصل کرسکتے ہیں۔
جزاک اللہ۔
مجھے خصوصی طور جو بات پسند آئی وہ یہ ہے کہ مفتی صاحب نے ہمارے جدید معاشی نظاموں کی خامیوں کو بہت سادہ اور اثرات کے ساتھ بیان کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں، "سودی بینکاری کا متبادل تلاش کرنے کا مطلب یہ نہیں ہونا چاہیے کہ مروجہ بینک جتنے کام جس انداز سے کر رہے ہیں، وہ سارے کام کم و بیش اسی انداز سے انجام دئیے جاتے رہیں، اور ان کے مقاصد میں کوئی فرق واقع نہ ہو، کیونکہ اگر سب کچھ وہ کرنا ہے جو اب تک ہوتا رہا ہے تو متبادل طریق کام کی کوئی ضرور باقی نہیں رہتی"۔
آپ کا تعلق اگر معشیت سے ہے یہ صرف اس بات کی فکر ہے کے جدید نظام اور اسلامی نظام میں بنیادی فرق کیا ہے تو آپ اس کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ یہ کتاب ایک سفر ہے جو پڑھنے والے کو دین اور مال کے تعلق کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔
Comments
Post a Comment